احیاء السنۃ کے منصوبے (پروجیکٹس)

ادارہ احیاء السنۃ میں اب تک بہت سے منصوبوں پر کام شروع  کیا ہے۔ ہم ان کو مختلف حصوں میں تقسیم کرتے ہیں۔

 ویب سائٹس

 احیاء السنۃ ابھی تک  بنیادی طور پر تین زبانوں میں کام کر رہی ہے۔

اردو

ویب سائٹ کا لنک: http://urdu.ihyas.com

پشتو

ویب سائٹ کا لنک: http://pashto.ihyas.com

انگریزی

ویب سائٹ کا لنک: http://www.ihyas.com

 

پہلا منصوبہ

دفاع حدیث

دفاع حدیث احادیث نبوی ﷺ کے دفاع اور منکرین حدیث کے جواب میں بنائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ان شاء اللہ اس کو اردو زبان کی بڑی احادیث کی ویب سائٹ بنانے کا ارادہ ہے۔ اس سلسلے کے تحت اس میں ضعیف احادیث، صحیح احادیث، احادیث پر اعتراضات اور اس کے جوابات ، صحیح و من گھڑت واقعات  اور علوم حدیث کے متعلق مضامین اپلوڈ کیے جاتے ہیں۔  اس منصوبے کو اردو قارئین کے لیے اس طرح ترتیب دیا گیا ہے کہ پہلے مرحلے میں صحاح ستہ کی کتابیں شامل کرنے کا ارادہ ہے۔ جس پر کام شروع  ہو چکا ہے۔ صحیح بخاری پر ابھی کام جاری ہے ،اس کے علاوہ وقتاً فوقتاً ضعیف احادیث کی نشاندہی اور باقی دفاع حدیث پر مواد بھی اپلوڈ کیا جاتا ہے۔

دوسرا منصوبہ: 

مدرستی (میرا مدرسہ)

اس منصوبے کو مکمل مدرسے کی شکل دی گئی ہے ، گویا یہ ایک مکمل آن لاین دینی مدرسہ ہے  جس میں طلبہ و طالبات کے لیے درس نظامی اور دیگر دینی علوم کو آسان بنایا گیا ہے۔ اور کتاب سے ریکارڈنگ کروا کر ویڈیوز بنائی گئی ہیں۔ فی الحال پشتو زبان میں کورسز جاری ہیں۔ جبکہ اردو میں کام زیر غور ہے۔

موبائیل ایپلکیشن (سافٹ وئیرز)

ادارے نے جدید دور کے تقاضوں کر مد نظر رکھتے ہوئے موبائیل ایپس (سافٹ وئیرز) بھی بنائے ہیں جس کے لیے پہلے ایک ایپ اینڈروائیڈ پر موجود ہے۔ اور دوسری ایپس پر کام جاری ہے۔

1: ڈاکٹر ذاکر نائیک ایپ

یہ ایپ انگریزی زبان میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کی مشہور کتابوں پر بنائی گئی ہے جس میں آپ تلاش بھی کر سکتے ہیں۔اب تک 10 ہزار سے زیادہ لوگوں نے اسے انسٹال کیا ہے۔ الحمد للہ

ایپ کی خصوصیات:

1: آسانی سے کتابوں میں تلاش کی سہولت

2: ایپ میں کوئی اشتہار نہیں لگائے گئے

3: مشہور 8 کتابیں شامل کی گئی ہیں

ایپ کا لنک:

https://play.google.com/store/apps/details?id=com.ihyas.book.AOWLHDODXJBRVPKC

2: شیخ امین اللہ پشاوری حفظہ اللہ آڈیو بیانات ایپ

یہ ایپ پشتو زبان کے سامعین کے لیے بنائی گئی ہے۔ اس میں شیخ محترم ابو محمد امین اللہ پشاوری حفظہ اللہ کے تمام آڈیو بیانات شامل کیے گئے ہیں۔ اس مرحلے پر ابھی کام تکمیل کے مراحل میں ہے۔

ایپ کی خصوصیات:

1: آسانی سے کسی بھی آڈیو بیان کو تلاش کر سکتے ہیں

2: جب بھی شیخ محترم کا کوئی نیا درس یا بیان آئے تو وہ ہماری طرف سے اضافہ کرتے ہی تمام لوگوں تک جنہوں نے یہ ایپ انسٹال کی ہوگی، پہنچ جائے گا۔

3: ایپ میں کوئی بیان بار بار سننا چاہیں تو اپنی مرضی سے سیٹنگ رکھ سکتے ہیں کہ یہ بیان میں 5 بار سننا چاہتا ہوں۔

4: ایپ میں کسی بھی بیان کو ڈاونلوڈ کر سکتے ہیں۔

5: بیانات کو آگے وٹس اپ یا دیگر سوشل میڈیا نیٹ ورکس پر شئیر کر سکتے ہیں۔

6: ہماری ایپ کو آگے دوستوں کے ساتھ شئیر کر سکتے ہیں۔

7: اپنی تجاویز یا ایپ میں کسی مسئلے کو بتانے کے لیےہم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

3: استاذہ نگہت ہاشمی آڈیو بیانات ایپ

یہ بھی آڈیو بیانات کی ایپ ہے۔  جو کہ محترمہ استاذہ نگہت ہاشمی حفظہا اللہ کے بیانات و دروس ر مشتمل ہے ۔ یہ ایپ بھی مندرجہ ذیل خصوصیات رکھتی ہے۔ ایپ ابھی تکمیل کے مراحل میں ہے۔

ایپ کی خصوصیات:

1: آسانی سے کسی بھی آڈیو بیان کو تلاش کر سکتے ہیں

2: جب بھی شیخ محترم کا کوئی نیا درس یا بیان آئے تو وہ ہماری طرف سے اضافہ کرتے ہی تمام لوگوں تک جنہوں نے یہ ایپ انسٹال کی ہوگی، پہنچ جائے گا۔

3: ایپ میں کوئی بیان بار بار سننا چاہیں تو اپنی مرضی سے سیٹنگ رکھ سکتے ہیں کہ یہ بیان میں 5 بار سننا چاہتا ہوں۔

4: ایپ میں کسی بھی بیان کو ڈاونلوڈ کر سکتے ہیں۔

5: بیانات کو آگے وٹس اپ یا دیگر سوشل میڈیا نیٹ ورکس پر شئیر کر سکتے ہیں۔

6: ہماری ایپ کو آگے دوستوں کے ساتھ شئیر کر سکتے ہیں۔

7: اپنی تجاویز یا ایپ میں کسی مسئلے کو بتانے کے لیےہم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

 

Designed & Developed By: SahlaTech