شيخ الاسلام ابن تيميہ رحمہ الله كى مايہ ناز تصنيف ” الصارم المسلول على شاتم الرسول ”
الصارم المسلول كى وجہ تاليف :
گستاخ رسول صلى الله عليہ وسلم كى سزا كے متعلق علماء كى متعدد مستقل تصانيف ہیں جس ميں علماء احناف كا بهى خاص حصہ ہے مگر شيخ الإسلام ابن تيميہ رحمہ اللہ کى كتاب ” الصارم المسلول على شاتم الرسول ” كى اہميت ان سب ميں واضح ہے جس كا انكار كوئى جاہل اور متكبر ہى كرسكتا ہے۔
شيخ الإسلام نے يہ كتاب اس وقت لكهى جب ايک عساف نامى نصرانى توہین رسول كا مرتكب ہوا۔ اس پر فتن واقعے کے دوران شيخ الإسلام ابن تيميہ كو نائب امير كى جانب سے مارا بهى گیا۔ شيخ الإسلام كى عمر كتاب كى تاليف كے وقت بتيس سال تهى.
(البداية والنهاية)
كتاب كے مصادر :
شيخ رحمہ اللہ نے كتاب و سنت كے بعد مختلف علوم كى كتب پر اعتماد كيا جن ميں تفاسير، كتب حديث ، كتب فقہ ، کتب سير و مغازى ، كتب رجال وغيره شامل ہیں۔
جن كتب كے نام لے کر ذكر كيا ان كى تعداد چالیس ہے اور بغير نام كے صرف مولف سے اقتباسات تو ان كى تعداد بہت زياده ہیں۔ كتاب ميں دو سو بچاس سے زائد احاديث ہیں۔ اسى طرح سو سے زائد آثار صحابہ رضى الله عنہم ہیں۔ اسى طرح چھ سو سے زائد علماء كا ذكر ہے۔ شايد ہى اس موضوع پر كسى نے لكھا ہو اور شيخ الإسلام كى اس كتاب كى طرف رجوع نہ کيا ہو.
(مزيد تفصيل كے لیے مقدمہ كتاب الصارم المسلول : محمد الحلونى ، محمد شودرى)
كتاب ميں ضعيف روايات :
كتاب پر بعض لاعلم حضرات نے يہ اعتراض كيا كہ اس ميں شيخ الاسلام رحمہ الله نے ضعيف روايات بيان كى ہيں.
سب سے پہلى بات يہ كہ يہ اعتراض ہى مناسب نہيں كيوں كہ شيخ الإسلام كى شروط ميں سے يہ نہ تھا كہ وه صرف صحيح احاديث ذكركريں گے.
دوسرى بات كہ گستاخ رسول كى سزا پر امت كا اتفاق ہے اور شيخ الإسلام اگر كوئى ضعيف روايت ذكر بھى كريں تو اس كو بطور استشہاد پيش كرتے ہيں.
اب ہم شيخ الإسلام كا عمومى طريقہ كار اس كتاب ميں ديكھتے ہيں.
1)شيخ الإسلام ضيف بيان كركے خود اس كى وضاحت كرتے ہيں كہ اس كا شاهد دوسرى روايت ہے.
اس پر چند مقامات پر شيخ الإسلام كا كلام پيش كيا جاتا ہے
(وهذا المرسل له شاهد من وجه آخر يصلح للاعتبار)
اسى طرح (وهذا الحديث مرسل , ومخرجه عن مجالد وفيه لين لكن له ما يؤيد معناه)
اسى طرح (وله شاهد حديث ابن عباس الذي يأتي ….)
2) شيخ الإسلام روايت کے ضعف كى طرف اشاره كرتے ہيں.
جيسے مختلف مقامات پر بيان كيا
(وفي اسناده سوار ابن مصعب وهو متروک)
اسى طرح (وفي هذا الحديث نظر)
اسى طرح (فإن هذا الحديث قد ركب عليه متون منكرة)
اسى طرح (وإن صح)
3) اصحاب المغازى و سير يا فقهاء كے نزديک اس كا قابل اعتبار ہونا بھى شيخ الإسلام ديكھتے ہيں .
جيسے بيان كيا (وقد ذكر بعض اصحاب المغازي وغيرهم قصتها مبسوطة)
اسى طرح بيان كيا (وإنما سقنا القصة من رواية المغازي مع ما في الواقدى من الضعف لشهرة هذه القصة عندهم ….)
اسى طرح (ومثل هذا المرسل لم بتردد الفقهاء في الإحتجاج به)
اسى طرح (ولا أعلم خلافا بين فقهاء الحديث …)
اس ليے كتاب ميں شيخ الإسلام رحمہ الله كے عمومى منہج اور اسلوب كو مدنظر ركھنے كى ضرورت ہے.